ڈالر کی قیمت چھیانوے روپے دس پیسے ہو گئی

Published On 14 Apr 2014 07:51 PM 

انٹر بینک میں ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر چھیانوے روپے دس پیسے ہو گئی۔

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں ڈالر کی مسلسل بے قدری جاری ہے۔ پیر کو مارکیٹ کا آغاز ہوتے ہی روپے کی قدر مزید مستحکم ہوئی۔ ڈالر کی قدر مزید پچاس پیسے مزید کم ہو گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 96 روپے دس پیسے کی سطح پر آ گیا۔ ڈیلرز کے مطابق عالمی اداروں کی جانب سے ڈالر میں قرضے ملنے اور بیرون ملک سے آنیوالی ترسیلات کے باعث روپے کی قدر مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔