روئی کی پیداوار پچھلے سال سے تین اعشاریہ چھ فیصد زائد رہی

Published On 05 May 2014 12:29 PM 

ملک میں روئی کی پیداوار پچھلے سال سے تین اعشاریہ چھ فیصد زائد رہی۔ موجودہ سیزن میں پیداوار ایک کروڑ تینتیس لاکھ اکانوے ہزار بیلز رہی۔

رحیم یارخان: (دنیا نیوز) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے موجودہ سیزن کے حتمی اعدادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق پنجاب کی پیداوار ایک اعشاریہ تین فیصد اضافے سے چھیانوے لاکھ اکتیس ہزار بیلز رہی۔ سندھ کی پیداوار دس اعشاریہ چار فیصد اضافے سے سینتیس لاکھ ساٹھ ہزار بیلز رہی۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق موجودہ سیزن کے دوران تیرہ فیصد اضافے سے تین لاکھ ننانوے ہزار بیلز ایکسپورٹ کی گئی۔ ٹیکسٹائل ملوں نے تین اعشاریہ پانچ فیصد اضافے سے ایک کروڑ پچیس لاکھ بیلز خریدی۔