دال چنا 11 روپے ، ماش کی دال 10 ، مسور 5 روپے فی کلو سستی ہوئیں ، مونگ کی دال 145 روپے فی کلو پر برقرار
کراچی (دنیا نیوز ) عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ہول سیل سطح پر مختلف اقسام کی دالیں 12 روپے کلو تک سستی ہوگئیں ۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں کمی کے سبب مقامی سطح پر آسکی یہ 11 سے 12 روپے فی کلو تک سستی ہوگئی ہیں ۔ دال چنا 11 روپے کمی سے 93 روپے ، ماش کی دال 10 روپے کمی سے 190 روپے اور دال مسور 5 روپے کمی سے 115 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے ۔ جبکہ مونگ کی دال کی قیمت بدستور 145 روپے کلو پر برقرار ہے ۔