گڈز ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

Published On 17 May 2017 06:44 PM 

گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا، ترجمان کا کہنا ہے ہمارے ساتھ بہت زیادتی ہوئی، ناانصافی ختم نہ ہوئی تو پھر ہڑتال پر چلے جائیں گے۔

کراچی: (دنیا نیوز) مال بردار گاڑیوں کے مالکان کو منانے کی سندھ حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں، گڈز ٹرانسپورٹرز نے مطالبات ماننے کی حکومتی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر دی۔ ٹرانسپورٹز کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے آخری دور میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے ناراض ٹرانسپورٹرز سے کئی وعدے کرکے انہیں منا لیا۔

9 روز جاری رہنے والی پہیہ جام ہڑتال نے ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کا کباڑہ نکال دیا۔ صنعتکاروں کے مطابق نقل و حمل کا نظام مفلوج ہونے سے ایکسپورٹ آرڈر بروقت پورے نہیں ہو سکے اور معیشت کو 200 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

۔