صرف 5,252 روپے ماہانہ قسط پر گاڑی حاصل کریں، بھارتی کمپنی کی بڑی آفر

Last Updated On 27 April,2019 04:22 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ملٹی نیشنل آٹوموبائل مینوفیکچرر رینالٹ نے اپنے بھارتی صارفین کیلئے ایک بڑی آفر کی ہے جس کے تحت اب کوئی بھی گاڑی کا مالک بن سکتا ہے۔

KWID Standard گاڑی کی قیمت اس وقت 3 لاکھ 26 ہزار اور 8 سو 96 روپے ہے، جبکہ قسطوں پر حاصل کرنے کیلئے 91,747 روپے ڈاون پیمنٹ اور 60 ماہ کے پلان کے حساب سے ماہانہ 5,252 روپے کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

دوسرے ویرینٹس کیلئے ریٹس کچھ یوں ہیں:

 

نوٹ: یہ تمام قیمتیں بھارتی روپے میں ہیں

یاد رہے کہ رینالٹ کمپنی عنقریب پاکستان میں بھی گاڑیاں تیار کرنے کا عمل شروع کردے گی، اس حوالے سے چند ماہ قبل کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں گاڑیوں پیداوار اور اسمبلیوں کے پلانٹ لگانے کے لیے صنعتی پلاٹ حاصل کرکے کام شروع کردیا گیا ہے، یہ پلانٹ فیصل آباد کے خصوصی اقتصادی زون میں ایم 3 انڈسٹریل سٹی میں لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الفطیم آٹوموٹو انٹرنیشنل کے سینئر مینیجنگ ڈائریکٹر کولن کورڈری کا کہنا تھا کہ الفطیم پاکستانی مارکیٹ اور اپنے منصوبے کے لیے پر عزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ غیر ملکی ڈائریکٹ سرمایہ کاری کو پاکستان میں لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ کام مکمل ہوجانے پر اسمبلی پلانٹ سے تقریباً 50 ہزار گاڑی فی سال پیدا کی جائیں گی۔

الفطیم اور رینالٹ کو امید ہے کہ فیکٹری میں پیداوار کا آغاز 2020 تک ہوجائے گا۔

Advertisement