ہنڈا سوِک نے ایک سال میں فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا

Published On 22 Jul 2017 10:26 AM 

نئی ہنڈا سوک نے ماڈرن ڈیزائن اورفیچرز کیساتھ بلند ترین معیار قائم کیا

لاہور (دنیا نیوز ) ہنڈا اٹلس کارز کے ایک اعلان کے مطابق ہنڈا سوِک نے 21جولائی 2016ء کے روز اپنی لانچ سے لے کر پہلا سال مکمل ہونے تک فروخت کا بلند ترین ریکارڈ قائم کردیا۔ جولائی 2016سے جولائی 2017تک ایک سال کے عرصہ میں اس کے 20,400 یونٹس فروخت ہوئے جوکہ پچھلے سال اتنے ہی عرصہ کے دوران ہونے والی فروخت کے مقابلے میں 434 فیصد زیادہ ہیں ہنڈا کے نئے ماڈلز نے اپنے ماڈرن ڈیزائن اور جدید ترین فیچرز کی بدولت پاکستانی صارفین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

نئی ہنڈا سوک نے اپنے ماڈرن ڈیزائن اور جدید فیچرز کے ساتھ بلند ترین معیار قائم کیا ہے ۔ ڈیزائن انتہائی دیدہ زیب اور سٹائلش ہے ۔ نئی سوک اپنی بیرونی بناوٹ کے لحاظ سے گزشتہ جنریشنز کے مقابلے میں بہت بڑی اور کشادہ ہے ۔ اس کے علاوہ نئے ماڈل میں کئی ایڈوانس فیچرز پیش کئے گئے ہیں جیسے پُش سٹارٹ، کونٹی نیوئسلی ویری ایبل ٹرانسمیشن (CVT)، الیکٹرک پارکنگ بریک (EPB)، آٹو بریک ہولڈ (ABH)، ایس آر ایس ایئربیگز، وہیکل سٹیبیلٹی اسسٹ (VSA)، ہل سٹارٹ اسسٹ (HSA)، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، ایمرجنسی سٹاپ سگنل (ESS) اور نیوی گیشن سسٹم وغیرہ، جنہیں کسٹمرز اپنے لئے فخر کا باعث سمجھتے ہیں۔