سرکاری اور نجی اداروں کو چینی کرنسی استعمال کرنے کی اجازت

Published On 02 Jan 2018 06:18 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے سرکاری اور نجی اداروں کو تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے چینی کرنسی استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چینی کرنسی میں درآمدات، برآمدات اور مالی لین دین کے حوالے سے پالیسی بنائی جا چکی ہے۔ تجارت ، سرمایہ کاری اور لین دین میں چینی یوآن کے استعمال میں سہولت دی گئی ہے تا کہ تاجروں کو ایل سی کھولنے اور چینی یوآن میں قرضے حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چینی بینک (آئی سی بی سی) کو پاکستان میں یوآن کی کلیئرنگ کا مقامی سیٹ اپ بنانے کی اجازت بھی دی جا چکی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر، یورو اور جاپانی ین کی طرح چینی یوآن کو دیگر بین الاقوامی کرنسیوں کے مساوی حیثیت حاصل ہے۔