1 ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

Published On 08 Jan 2018 05:11 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونا 700 روپے کے اضافے سے 57 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی قیمتوں نے مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے 57 ہزار 100 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 342 روپے کے اضافے سے 48 ہزار 942 روپے کا ہو چکا ہے۔

یکم جنوری سے اب تک فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے 1321 ڈالر ہو چکی ہے جس کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔