سٹیٹ بینک کی ڈالر کو لگام ڈالنے کی کوشش، 2 روپے سستا ہونے کا امکان

Published On 09 Jan 2018 08:51 PM 

سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے چڑھتے ریٹ پر لگام ڈال دی۔ ایکسچینج کمپنیز کے مالکان نے عوام کے لئے ڈالر 2 روپے سستا ہونے کی امید ظاہر کر دی۔

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیت بینک نے گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے 110 روپے 70 پیسے سے بڑھ کر 113 روپے پر پہنچنے کا نوٹس لے لیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق، سٹیٹ بینک نے فاریکس کمپنیوں کی سفارشات پر غیرملکی کرنسی کی ایکسپورٹ کے لئے 35 فیصد ڈالر امپورٹ کرنے کی شرط ختم کر دی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی بہتر ہو گی اور یہ جلد 111 روپے کے قریب ٹریڈ ہوتے دیکھا جائے گا۔