چھ ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 71 فیصد اضافہ

Published On 17 Jan 2018 11:51 AM 

رواں مالی سال کے دوران ملک میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم تین ارب ستر کروڑ ڈالرز تک پہنچ چکا ہے :سٹیٹ بینک

کراچی (دنیا نیوز ) رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران مجموعی بیرونی سرمایا کاری میں 71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سٹیٹ بینک کے مطابق چھ ماہ کے دوران ملک میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 71 فیصد اضافے سے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر تک تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 2 ارب 16 کروڑ ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

دوسری جانب مالی سال 18-2017 کے چھ ماہ میں ہی ملک میں براہ راست بیرونی سرمایا کاری 3 فیصد کمی بعد 1 ارب 38 کروڑ رہی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 1 ارب 42 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ حکومت کی جانب سے ڈھائی ارب ڈالر کے بانڈز کا اجراء ہے۔