چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی اور پی ایس ایکس کے مابین معاہدہ

Published On 29 Jan 2018 11:50 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) گوادر فری زون میں کام کرنے والی کمپنیوں اور انویسٹرز کو سرمایہ اکھٹا کرنے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج رہنمائی فراہم کرے گی، چین اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی کا بیڑہ اٹھانے والی دوست ملک چین کی کمپنی چائنہ اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

حصص بازار سے جاری اعلامیے کے مطابق، گوادر فری ٹریڈ زون میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو سٹاک ایکسچینج سرمایہ اکھٹا کرنے میں مدد فراہم کرے گی جبکہ دوسری جانب چائنہ پورٹ ہولڈنگ حصص بازار میں لسٹ ہونے والی کمپنیوں کی تصدیق اور دیگر معلومات سے ایکسچینج انتظامیہ کو آگاہ کرے گی۔

یہ معاہد پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت کیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کی بدولت چین پاکستان کے مختلف شعبوں میں 60 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔