یاماہا کی 125 سی سی بائیک کی قیمت میں اضافہ

Published On 01 Mar 2018 07:33 PM 

لاہور: (ویب ڈیسک) یاماہا موٹرز نے پاکستان میں 125cc سیریز کی نئی بائیک متعارف کروائی تھی۔ جس کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی، تاہم اب اس کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے

یاماہا نے موٹر سائیکل کی قیمت میں 15 ہزار تک کا اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 30ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ یاماہا موٹر کمپنی نے 125cc کی آخری بائیک 2017 میں متعارف کروائی تھی۔ کمپنی نے دیہی علاقوں میں بائیک کی بڑھتی ہوئی مانگ کو نظر میں رکھ کر نئی بائیک متعارف کروائی تھی۔

خیال رہے کہ حالیہ سالوں میں موٹر سائیکل کی فروخت میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور گزشتہ سال ملک میں 20 لاکھ سے بھی زائد موٹر سائکلیں تیار کی گئیں۔