عالمی سٹاک مارکیٹوں میں مندی، امیر ترین افراد کو اربوں ڈالر کا نقصان

Published On 02 Mar 2018 06:35 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) بین الاقوامی سٹاک مارکیٹوں میں جاری بونچال سے دنیا کے امیر ترین افراد کے 128 ارب ڈالر ڈوب گئے۔

عالمی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کے باعث دنیا بھر کے امیر ترین افراد کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو گیا۔ بین الاقومی جریدے بلوم برگ کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر کے 500 امیر ترین افراد کو 128 ارب ڈالر کا جھٹکا لگا۔

اس دوران امریکا کے امیر ترین افراد کے 55 ارب ڈالر جبکہ چین کے امیر ترین افراد کو 14 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ فیس بک کے مالک مارک زوکر برگ کو 3 ارب 70 کروڑ ڈالر کا جھٹکا اور وارن بوفے کو 3 ارب 71 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔