آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں کمی کا خدشہ

Last Updated On 26 March,2018 06:23 pm

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق بجٹ 2019-2018 میں ترقیاتی بجٹ کے لیے 8 سو ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ بجٹ رواں سال کے بجٹ سے 20 فیصد کم ہے۔ مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ترقیاتی بجٹ میں کمی کا اشارہ بھی دیا تھا۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے گا کیونکہ حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔