چین :60 ارب ڈالرز کی امریکی درآمدی اشیا پر ٹیکس عائد

Last Updated On 19 September,2018 03:17 pm

بیجنگ (نیٹ نیوز ) چین نے امریکی حکومت کی طرف سے 200 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر ٹیکس عائد کیے جانے کے جواب میں امریکا سے درآمدی اشیاء پر 60 ارب ڈالر کا ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر ٹیرف میں 10 فی صد اضافہ کر دیا تھا۔

چین پہلے ہی یہ کہہ چکا ہے کہ امریکا کی جانب سے نئے ٹیکس لگائے جانے کی صورت میں وہ بھی اتنی ہی مالیت کی امریکی اشیا پر اسی تناسب سے ٹیکس عائد کر دے گا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ نئے محصولات کا اطلاق 24 ستمبر سے ہو گا اور اس سال کے آخر تک ٹیکس کی شرح 10 فی صد ہو گی جب کہ اس کے بعد اسے بڑھا کر 25 فی صد کر دیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کو تجارت میں غیر منصفانہ رویہ ترک کرنا ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر چین نے جوابی اقدام کیا تو وہ امریکہ میں چین کی مزید 267 ارب ڈالر کی درآمدات پر بھی ٹیکس لگا دیں گے۔