رواں مالی سال مہنگائی میں اضافے کا خدشہ

Last Updated On 25 September,2018 08:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی کی رفتار اپنے ہدف سے بھی تجاوز کر جائے گی، اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہے۔

مالیاتی اور جاری کھاتوں کا خسارہ ایک طرف معیشت پر بوجھ بنتا جارہا ہے تو دوسری طرف عالمی منڈی میں خام تیل اور اجناس کی بڑھتی قیمتیں مہنگائی میں اضافے کو ہوا دے رہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک دستاویزات کے مطابق روپے کی گرتی قدر بھی مہنگائی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ موجودہ حالات میں حکومت کیجانب سے مہنگائی کے لیے طے کیا گیا ساڑھے 5 فیصد سے ساڑھے 6 فیصد کا ہدف اب حاصل کرنا مشکل ہے۔

اسٹیٹ بینک دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 6 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کا خدشہ ہے۔ موجودہ معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں مالی سال معاشی ترقی کے لیے رکھے گئے 6 اعشاریہ 2 فیصد کے ہدف کا حصول بھی ایک مشکل مرحلہ ہوگا۔

Advertisement