پاکستان میں موبائل فون بینکنگ میں 195 فیصد اضافہ

Last Updated On 30 September,2018 10:38 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں موبائل بینکنگ کا استعمال بڑھنے لگا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق فون بینکنگ میں 195 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کا زیادہ استعمال اکاؤنٹس سے رقوم کی منتقلی کیلئے کیا گیا ہے۔

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا استعمال، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق موبائل فون بینکنگ کے استعمال میں 195 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران 410 بلین روپے کی موبائل فون بینکنگ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق موبائل فون بینکنگ کا زیادہ استعمال ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی کے لیے کیا گیا۔ اس حوالے سے 50 لاکھ ٹرانزیکشنز کی گئیں جن کا مجموعی حجم 196.4 ملین روپے تھا۔

2017 کے مالی سال کے مقابلے میں 2018 کے مالی سال میں فون بینکنگ کی تعداد میں 21 فیصد جبکہ مالیت کے حساب سے 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔