ڈالر مزید مہنگا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 287 پوائنٹس کا اضافہ

Last Updated On 10 October,2018 08:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی، تاہم اختتام پر 287 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 133 روپے 76 پیسے کا ہوگیا۔ دو روز کے دوران ڈالر کی قیمت 9 روپے 51 پیسے بڑھ چکی ہے۔ جس کے باعث پاکستان پر واجب الاداء قرضوں میں 903 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے اضافے سے 135 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ 600 پوائنٹس سے زائد نیچے آگئی مگر بعد میں سرمایا کاروں نے حصص کی خریداری ایک بار پھر شروع کردی جس کے بعد اختتام پر 100 انڈیکس 287 پوائنٹس کے اضافے سے 38 ہزار 792 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

Advertisement