اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کمی، 133 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

Last Updated On 11 October,2018 06:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کمی ہو ئی جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 133 روپے 50 پیسے کا ہو گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 4 پیسے بڑھ گئی اور انٹر بینک میں ڈالر 133 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

 حالیہ دنوں میں ڈالر کے چڑھتے دام دیکھ کر آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے خریداروں سے زیادہ ڈالر تڑوانے والوں کا زور رہا، ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی زائد سپلائی کے باعث روپے کچھ سنبھلا اور امریکی کرنسی 1.50 روپے سستی ہو کر 133 روپے 50 پیسے کی ہو گئی، انٹر بینک میں بھی ڈالر 133 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔

 دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس آج مزید نیچے چلا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں عوام کا رحجان ڈالر تڑوانے پر رہا جس کی وجہ سے امریکی کرنسی ڈیڑھ روپے سستی ہو گئی۔ انویسٹڑز آج شیئرز بازار میں ٹریڈنگ کرنے گیا تو اضطرب اتنا بڑھا کہ مال لینے کے بجائے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے 100 انڈیکس 393 پوائنٹس کمی دکھا کر 38 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Advertisement