مقامی مارکیٹ میں سونا 1000 روپے سستا ہو گیا

Last Updated On 24 October,2018 05:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوا تو مقامی مارکیٹ میں بھی سونا 1000روپے سستا ہوکر 60ہزار 700روپے فی تولہ کی سطح پر آ گیا۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا چار ڈالر کمی سے 1230 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا جبکہ مقامی سطح پر ڈالر کی قدر کم ہونے سے ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 1000 روپے کمی سے 60 ہزار 700 روپے فی تولہ کی سطح پر آ گیا جبکہ 10 گرام سونا 52 ہزار 40 روپے کا ہو گیا ہے۔