سوئی نادرن گیس کمپنی کی من مانیاں، خزانے کو دو ارب 25 کروڑ روپے کا نقصان

Last Updated On 04 November,2018 09:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوئی نادرن گیس کمپنی نے نجی کمپنیوں پر نوازشات سے قومی خزانے کو سوا 2 ارب روپے سے زائد کا ٹٰیکہ لگا دیا۔ ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے کی جانے والی سپیشل سٹڈی نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

 

 

دنیا نیوز کی حاصل کردہ دستاویز کے مطابق اوگرا نے آئی پی پیز کے لیے اپریل 2015ء سے جنوری 2016ء تک آر ایل این جی کی قیمت 8.96 اور 8.99 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی تاہم سوئی نادرن کمپنی نے آئی پی پیز سے ہٹ کر دیگر چار کمپنیوں کو 14 ہزار 634 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سستے داموں فراہم کی جس سےخزانے کو 2 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

آڈٹ حکام نے سپیشل سٹڈی میں قرار دیا ہے کہ کمپنی سے وضاحت طلب کر کے ذمہ داروں تعین کرنا چاہیے اور جن کمپنیوں کو کم قیمت پر ایل این جی فراہم کی گئی ان سے نقصان کی رقم وصول کی جائے۔