اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہو گیا

Last Updated On 08 November,2018 03:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر 2 ہفتوں‌کی بلند سطح پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کا 133 روپے 10 پیسے میں لین دین ہوتا رہا۔ انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 35 پیسےاضافہ ہوا اور ڈالر کا لین دین 133 روپے پر بند ہو گیا.

ملک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے، آج بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں 40 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کا ریٹ 133 روپے 10 پیسے ہو گیا۔ دوسری جانب انٹر مینک مارکیٹ میں ڈالر کی قمیت 35 پیسے بڑھ گئی اور لین دین 133 روپے پر بند ہوا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بیل آوٹ پیکج کے حتمی خدو حال واضح ہونے تک معیشیت غیر یقینی کیفیت کا شکار ہو سکتی ہے۔
 

Advertisement