ایل این جی کی قیمت میں اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

Last Updated On 10 November,2018 04:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز )اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔ ایس این جی پی ایل کے لیے نئی قیمت 12.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اورایس ایس جی سی کیلئے 13.15ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ہے ۔ ایس این جی پی ایل کیلئے نئی قیمت 12.72ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 12.53ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی ایس ایس جی سی کیلئے نئی قیمت 13.15ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 12.92ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی ۔ 

Advertisement