پاکستان کے آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات کا آغاز پیر کو ہو گا

Last Updated On 10 November,2018 04:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پالیس مذاکرات میں آئی ایم ایف روپے کی قدر میں مزید کمی کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ پالیسی مذاکرات میں وزیر خزانہ اسد عمر پاکستانی معاشی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ آئی ایم ایف مہنگائی کی شرح کے حساب سے ڈالر کی قیمت کا تعین چاہتا ہے۔ بجلی، گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کے لیے بجلی سبسڈی کے خاتمے کی شرط کا بھی پیش ہو سکتی ہے۔

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ منی لانڈرنگ کے لیے پاکستان مکمل حکمت عملی پیش کرنا ہو گی۔ ٹیکس چوری پر قابو پانے کے لیے اقدامات پر غور ہو سکتا ہے۔ ٹیکس آمدنی میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔


 

Advertisement