ڈالر کی 20 پیسے اضافے کیساتھ 138 روپے 80 پیسے میں ٹریڈنگ

Last Updated On 06 December,2018 12:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک ایکس چینج میں آج 631 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 20 پیسے اضافہ ہو گیا جس کے بعد 138 روپے 80 پیسے میں ڈالر کا لین دین ہوتا رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی 20 پیسے اضافے کے ساتھ 139 روپے پر ٹریڈنگ ہوئی۔

کاروبار کے دوران سٹاک ایکس چینج میں 631 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے100 انڈیکس 38 ہزار 671 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے اضافے کے ساتھ 138 روپے 80 پیسے جبکہ کھلی مارکیٹ میں 20 پیسے ہی کے اضافے سے 139 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث ڈالر میں اتار چڑھاو جاری رہنے کی توقع ہے تاہم یہ پاکستانی معیشیت کیلئے ہرگز خوش آئند نہیں۔
 

Advertisement