کراچی: سی این جی کا شیڈول معمول پر آ گیا، 24 گھنٹوں بعد فراہمی شروع

Last Updated On 18 December,2018 11:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سی این جی کا شیڈول معمول پر آ گیا۔ پیر، بدھ اور جمعہ کو سی این جی کی فراہمی بند رہے گی تاہم آج چوبیس گھنٹوں بعد سٹیشنز پر سی این جی ملنا شروع ہو گئی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت انہیں سی این جی بلا تعطل فراہم کرے۔

کراچی میں سی این جی کی فراہمی کا شیڈول معمول پر آ گیا۔ چوبیس گھنٹوں بعد شہر میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے۔ سندھ بھر میں پیر، بدھ اور جمعہ کو سی این جی کی فراہمی بند رہے گی۔

شہری ہفتے میں چار دن سی این جی ڈلوا سکیں گے۔ کہتے ہیں شہر میں  زیادہ تر گاڑیاں سی این جی پر ہیں۔ اسلئے گیس کی فراہمی میں ذرا سے تعطل سے بڑا نقصان ہوتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں موسم سرما میں گیس کی طلب و رسد کا فرق بڑھ جاتا ہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومت کو بہتر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔


 

Advertisement