پاکستان سٹاک مارکیٹ 7 ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Last Updated On 24 January,2019 03:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ 7 ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 100 انڈیکس ساڑھے 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

سرمایہ کار بجٹ سے خوش ہوگئے، پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 534 پوائنس جبکہ سٹاک مارکیٹ میں 1 اعشاریہ 32 فیصد کا اضافہ ہوا، سٹاک مارکیٹ 7 ہفتے کی بلند ترین کی سطح پر پہنچ گئی، 100 انڈیکس 40 ہزار 592 پوئنٹس پر پہنچ گیا۔

 یاد رہے وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے پیش کیے گئے معاشی اصلاحاتی پیکج میں سٹاک مارکیٹ کے سرمایاکاروں کو زبردست مراعات دینے کا اعلان کیا گیا۔ شیئرز کی خرید و فروخت پر عائد 0.2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ 15 فیصد انٹر کارپوریٹ ڈیوڈنڈ ٹیکس ختم کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔

اس کے علاوہ خسارہ ہونے کی صورت میں بروکر کو ادائیگی ایک سال کے بجائے اب 3 سال میں کرنی ہو گی۔ اسد عمر کا کہنا تھا گزشتہ 3 ہفتوں میں حصص بازار میں 3 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کی خاطر کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔

Advertisement