ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 958 پوائنٹس کا اضافہ

Last Updated On 27 January,2019 08:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 958 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 264 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

 کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس کی سب سے بڑی وجہ منی بجٹ سے سرمایا کاروں کی توقعات تھی، حکومت نے ٹریڈنگ پر عائد اعشاریہ 2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ساتھ کمپنیوں کے لئے سپر ٹیکس کے خاتم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 958 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 264 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تیزی کے باعث حصص کی مالیت بھی 125 ارب روپے تک بڑھ گئی، مقامی سرمایا کاری کے ساتھ ساتھ فارن انویسٹرز نے بھی تقریبا 33 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے۔

سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق توقع تھی کہ حکومت کیپیٹل گین ٹیکس کو بھی ختم کرنے کا اعلان کرتی، مگر اب بھی جو اعلان کیے گئے ہیں، ان سے بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایا کاری بڑھنے کا امکان ہے اور مستقبل میں اس بات کے امکانات ہیں کہ سٹاک مارکیٹ بلندیوں کے نئے ریکارڈ بھی بنا سکتی ہے۔

 

Advertisement