سرکاری اداروں کی جانب سے قرضوں پر بدستور انحصار جاری

Last Updated On 10 February,2019 08:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایک سال کے دوران مقامی قرضوں کا بوجھ 827 ارب سے بڑھ کر 1129 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اداروں کے ذمہ دیگر واجبات بھی 326 ارب روپے بڑھ گئے۔

سٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق گزشتہ ایک سال کےدوران سرکاری اداروں کے مقامی قرضے 827 ارب روپے سے بڑھ کر کر 1129 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

یوں سرکاری اداروں کے ذمہ مجموعی واجبات 1034 ارب سے بڑھ کر 1360 ارب روپے ہو گئے ہیں۔ واپڈا کے قرضے ایک سال کے دوران 50 ارب روپے اضافے سے 132 ارب روپے تک جا پہنچے۔ پی آئی اے کا قرض 21 ارب روپے بڑھا اور 145 ارب روپے ہو گیا۔

او جی ڈی سی ایل کے قرضے ایک سال میں ایک ارب 30 کروڑ روپے کے اضافے کے ساتھ 4 ارب 70 کروڑ روپے ہو گئے۔ دیگر اداروں کے قرضوں میں ایک سال میں 230 ارب روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
 

Advertisement