بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے کی خبریں بے بنیاد ہیں: عبدالرزاق داؤد

Last Updated On 12 February,2019 02:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے پر بات چیت کی خبریں بے بنیاد ہیں، برآمدت میں 4 فیصد اضافہ جبکہ درآمدت میں 5 فیصد کمی ہوئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پرتعیش اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کے مثبت اثرات سامنے آئے، فرنس آئل کی درآمد پر پابندی کے بھی فائدہ ہوگا، 5 ماہ میں مزید بہتری آئے گی، گزشتہ حکومت کی کچھ پالیسیوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے سخت فیصلے کیے، مضبوط معیشت کا فائدہ عوام کو ہی پہنچے گا، اگرچہ برآمدات توقع سے کم ہے تاہم تجارتی خسارے میں کمی پالیسیوں کی مثبت پیش رفت کا نتیجہ ہے۔
 

Advertisement