سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے کاروباری طبقہ بھی پُرامید

Last Updated On 14 February,2019 01:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان آنے والے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے کاروباری طبقہ بھی پر امید ہے، برادر اسلامی ملک کی جانب سے ممکنہ 20 ارب ڈالر کے پیکج سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پُرتپاک خیر مقدم کے لیے جہاں حکومت کی جانب سے زبردست تیاریاں جاری ہیں وہیں تاجربرادری میں بھی اس دورے کی خبروں سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ سعودیہ عرب آئل ریفائنری سمیت ایل این جی کے منصوبوں کی خریداری میں دلچسپی لے رہا ہے، اس پیش رفت سے عالمی سرمایہ کاروں کو مثبت پیغام جائیگا۔

کاروباری حلقے پرامید ہیں کہ سعودی سرمایہ کاری روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 20 ارب ڈالر سعودی سرمایہ کاری سے ملک میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

 

Advertisement