رواں سال غریب عوام کی جیبوں پر بھاری پڑے گا، اکنامک انٹیلی جنس یونٹ

Last Updated On 12 March,2019 11:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) عوام کمرکس لیں، اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق مہنگائی کا طوفان ابھی مزید طول پکڑے گا اور سال 2019 عوام کی جیبوں پر بھاری پڑے گا.

روپے کی قدر میں کمی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں مہنگائی کی رفتار میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق سال 2019 غریب عوام کی جیبوں پر بھاری پڑے گا۔ فروری میں مہنگائی کی شرح 56 ماہ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی جبکہ صرف کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ہی ساڑھے 4 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق زرعی اجناس کی پیداوار میں کمی سے مہنگائی طول پکڑ سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر فی الفور مہنگائی کو قابو کرنے کے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی تقریبا ناممکن ہو جائے گا۔