چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر 25 مارچ کو ملیں گے

Last Updated On 24 March,2019 10:33 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے چین بھی میدان آگیا۔

وزارت خزانہ کے ترجمان خاقان حسن نجیب نے کہا کہ چین سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر ملیں گے۔ تمام کاروائیاں مکمل کر لی گئیں، رقم 25 مارچ تک سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگی۔ انہوں نے یہ خوش خبری ٹوئٹر پر سنائی۔