ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع

Last Updated On 01 April,2019 03:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کر دی۔ ٹیکس فائلرز کی تعداد اٹھارہ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کرتے ہوئے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ تمام ٹیکس گزار انکم ٹیکس گوشوارے 30 اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر تھی۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں چوتھی مرتبہ توسیع کی گئی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ٹیکس فائلرز کی تعداد 18 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ 31 مارچ تک 18 لاکھ لوگوں نے اپنے ٹیکس ریٹرن فائل کئے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس فائلرز کی تعداد 18 لاکھ تک پہنچی ہے۔