پاکستانی مارکیٹ میں نئی 1000 سی سی گاڑی کی انٹری

Last Updated On 13 April,2019 08:04 pm

کراچی (دنیا نیوز) کراچی میں جاری پاکستان آٹو شو 2019 میں کیا موٹرز نے مختلف گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی ہیں جن میں سے 1000 سی سی پکانٹو گاڑی قابل ذکر ہے۔

اس گاڑی کی بکنگ رواں سال اگست میں اور فروخت کا باقاعدہ طور پر آغاز اکتوبر میں کردیا جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق اس کی قیمت 12 لاکھ سے 15 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔

جدید فیچرز سے لیس اس گاڑی میں آٹومیٹک گئیر، الائے رم، بیسک انٹرٹینمنٹ سسٹم، اینالاگ کلائیمیٹ کنٹرول، اگلے دونوں دروازے پاور ونڈو، مینوئل سائڈ شیشے اور ائیر بیگز موجود ہیں جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ سپیڈ 200 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

تصاویر دیکھیں: