حکومت کا کارنامہ، ن لیگی دور کا 1 ارب ڈالر قرض ادا کر دیا گیا

Last Updated On 18 April,2019 12:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 2014ء میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں لئے گئے قرضوں میں سے 1 ارب ڈالر قرض کی واپسی موجودہ حکومت نے آج کر ڈالی۔

غیر ملکی بانڈز کی نیلامی کرکے سابق حکومت نے 2014ء میں 1 ارب ڈالر قرض حاصل کیا تھا جس پر انویسٹر کو 7.5 فیصد سالانہ شرح سے منافع دینے کا وعدہ کیا گیا۔ ان 5 سالہ بانڈز کی مدت 15 اپریل کو ختم ہونے پر اب اس قرض کو موجودہ حکومت نے لوٹا دیا ہے۔

اسی طرح دسمبر 2019ء کو بھی مزید 1 ارب ڈالر مالیت کے غیر ملکی بانڈز کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ یہ قرض بھی سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دور میں لیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ برآمدات کو بڑھانے اور غیر ملکی سرمایا کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
 

Advertisement