سٹاک مارکیٹ میں 700 سے زائد پوائنٹس کی مندی ، سونا بھی سستا

Last Updated On 23 April,2019 04:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوسرے روز مندی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ حصص مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 36 ہزار 404 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

مارکیٹ میں مندی کے بعد بروکرز کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تفصیلات مانگنے کی خبروں سے مارکیٹ میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

دوسری طرف عالمی منڈی میں سونے کے ریٹ میں کمی سے مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ ایک ہزار روپے سستا ہونے کے بعد 68 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے۔