وفاقی حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیب میں ردوبدل کا منصوبہ

Last Updated On 30 May,2019 02:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیب میں ردو بدل کا منصوبہ بنا لیا۔

دنیا نیوز کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لئے دو ٹیکس سلیب تجاویز پر غورکیا جا رہا ہے۔ پہلی تجویزمیں سالانہ چھ لاکھ آمدنی والوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ دوسری تجویزمیں سالانہ 4 لاکھ آمدنی والوں پر ٹیکس کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں مالی سال 18-2017ء کا ٹیکس سلیب نافذ کرنے کا امکان ہے۔ ٹیکس سلیب میں ردبدل سے تنخواہ دار طبقے کی ماہانہ آمدن کم ہوجائے گی۔

دنیا نیوز کے مطابق ایک لاکھ روپے ماہانہ کمانے والے کو 4950 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ موجود سلیب سے 1 لاکھ ماہانہ کمانے والے پر ٹیکس کی شرح صفر تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈیڑھ لاکھ ماہانہ کمانے والے کو مزید 8916 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ سالانہ بنیاد پر 1 لاکھ 7 ہزار اضافی ادا کرنے ہوں گے۔ موجودہ سلیب سے ڈیڑھ لاکھ ماہانہ کمانے والے کو صرف 30 ہزار ٹیکس ادا کرنا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق ماہانہ 2 لاکھ روپے تنخواہ دار کو 15 ہزار اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔ دو لاکھ روپے کمانے والے کو سالانہ 1 لاکھ 82 ہزار اضافی ٹیکس دینا ہو گا۔