انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسےسستا، 157 روپے 80 پیسے پر ٹریڈنگ

Last Updated On 03 July,2019 11:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی 157 روپے 80 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغا ز پر آج ڈالر کے ریٹ میں کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے گر گیا جس کے بعد ڈالر 157 روپے 80 پیسے پر فروخت ہوا۔گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت ریکارڈ 164 روپے 5پیسے پرپہنچ گئی تھی، ڈالر کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 6 روپے 25 پیسے کمی ہوئی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کا آج اہم اجلاس واشنگٹن میں شیڈول ہے جس میں پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض دینے سے متعلق فیصلہ ہونا ہے، پاکستان نے عالمی مالی ادارے کی شرائط پہلے ہی پوری کر رکھی ہیں جس کے سبب قرض ملنے کا قوی امکان ہے ،اس رقم کے حصول سے پاکستانی معیشیت اور کرنسی پر خاصے اثرات مرتب ہوں گے۔