ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف: ایف بی آر کے 524 افسران کے تقرر و تبادلے

Last Updated On 06 July,2019 12:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 5 ہزار 555 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے ایف بی آر متحرک ہو گیا، ملک بھر سے 524 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

دستاویز کے مطابق گریڈ 9 سے 16 کے 504 ملازمین کے تقرر و تبادلے کیے گئے، گریڈ 18 اور 20 کے 21 افسران کو بھی تبدیل کر دیا گیا، تمام افسران کے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے۔ گریڈ 20 کے افسر جاوید اقبال کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد تعینات کر دیا گیا، جاوید اقبال ہیڈ کوارٹر میں چیف اکاونٹنگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

گریڈ 18 کے افسر زاہد الباری کی کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی میں تعیناتی کر دی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد اجمل خان ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ راولپنڈی تعینات جبکہ سید اظہر عباس شیرازی کی چیف کمشنر آفس ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد تعیناتی کی گئی۔