بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کے بے نامی اکاونٹس کی تفصیلات طلب کریں: شبر زیدی

Last Updated On 22 July,2019 08:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئر مین ایف بی آر سیّد شبر زیدی نے تمام بینکوں کے سربراہوں کو خط لکھا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ بے نامی ایکٹ 2017ء کے تحت ایف بی آر چاہتا ہے کہ بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کے بے نامی اکاونٹس کی تفصیلات خود طلب کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر اکاونٹ ہولڈرزسے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتا، ادارے کے فیصلے کا مقصد لوگوں کا اعتماد قائم رکھنا ہے۔ بے نامی اکاونٹس پر فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی۔

چیئر مین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ بے نامی اکاؤنٹس کے معاملےایف بی آر اور بینک مل کر کام کریں تو بہترنتائج حاصل کئےجاسکتے ہیں۔ بے نامی اکاونٹس کی نشاندہی کے لیے تمام بینکوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔

سیّد شبر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ تمام بینکوں سے بے نامی اکاونٹس سے متعلقہ معلومات جو کہ بینکوں کو حاصل ہیں، 15 یوم میں ایف بی آر کو فراہم کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔
 

Advertisement