کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بدترین مارکیٹوں میں شامل ہو گئی، جنوری سے اب تک انڈیکس میں 6 ہزار 700 پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج مسلسل گراوٹ کا شکار، انڈیکس ہے جو سنبھلنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ جنوری سے اب تک مارکیٹ سے 6 ہزار 700 پوائنٹس سے زائد نکل گئے، انڈیکس ساڑے 18 فیصد گر گیا جس کے باعث سرمایا کاروں کے 1569 ارب روپے ڈوب گئے۔
اس طرح پاکستان سٹاک ایکسچینج کا شمار دنیا کی بدترین پرفارمنس دیکھانے والی مارکیٹوں میں ہونے لگا، بدترین مارکیٹوں میں دوسرا نمبر بیروت کا رہا جہاں انڈیکس 17 فیصد گر گیا، تیسرے نمبر پر 13 فیصد گراوٹ کے ساتھ زیمبیا کی سٹاک مارکیٹ رہی جبکہ نائجیریا کی مارکیٹ میں 12 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں مسلسل کمی کی وجہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر کا کم ہونا اور شرح سود کا بڑھنا ہے۔