سٹیٹ بینک نے 495 ارب روپے مالیت کے طویل مدتی بانڈز فروخت کر دیئے

Last Updated On 23 August,2019 03:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے 495 ارب روپے مالیت کے طویل مددتی بانڈز فروخت کر دیئے، پانچ سال کے مدت کے 55 ارب روپے کے بانڈز اور 25 ارب روپے مالیت کے دس سال کی معیاد کے بانڈز فروخت ہوئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق طویل مدتی بانڈز کی خریداری میں 1 ہزار ارب روپے کی دلچسپاں موصول ہوئیں جبکہ ہدف 100 ارب روپے کا رکھا گیا تھا، تین سال کے بانڈز پر شرح منافع 14 اعشاریہ 25 فیصد پر ہی برقرار رکھا گیا اور 414 ارب روپے بانڈز فروخت کیے گئے۔

پانچ سال کے بانڈ پر شرح منافع اعشاریہ 25 فیصد کم کر کے 13 اعشاریہ 55 فیصد رکھا گیا اور 55 ارب روپے کے بانڈز فروخت کیے گئے۔ سٹیٹ بینک نے 25 ارب روپے مالیت کے دس سال کی معیاد کے بانڈز فروخت کیے، ان بانڈز پر شرح منافع اعشاریہ 40 فیصد کمی کے بعد 13 اعشاریہ 15 فیصد مقرر کیا گیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق طویل مددتی بانڈز میں شرح سود میں کمی یہ ظاہر کرتی ہے کہ معیشت درست سسمت پر گامزن ہے جس سے مرکزی بینک کی جانب سے مستقبل میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔