ملازمین کے ریٹرن، ٹیکس جمع کرانے کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا آغاز

Last Updated On 13 September,2019 12:56 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ایف بی آر ملازمین کے انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنے اور ٹیکس کی ادائیگی کے لیے آج موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کرے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق موبائل ایپلی کیشن کے تحت ملازمین سمارٹ فون کے ذریعے انکم ٹیکس گوشوارے اور ٹیکس جمع کراسکیں گے۔اس اقدام کو ٹیکس کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کی طرف ایک قدم قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کے چیئرمین نے کہا کہ اب ٹیکس کی ادائیگی سمیت ٹیکس گوشوارے سمارٹ فون کے ذریعے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔