رواں مالی سال کے 80 روز میں 90 ارب ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوئے

Last Updated On 21 September,2019 05:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے پہلے 80 روز کے دوران 90 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 80 روز کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، یکم جولائی تا 20 ستمبر تک 90 ارب ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوئے، وفاقی وزارتوں کو 18 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملا۔

دستاویزات کے مطابق وفاقی محکموں نے 19 ارب 97 کروڑ ترقیاتی کاموں پرلگائے، ہائر ایجوکیشن کو 4 ارب 61 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔

دنیا کو دستیاب دستاویز کے مطابق ریلوے ڈویژن کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے۔ این ایچ اے نے 23 ارب 58 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ خرچ کیا۔
 

Advertisement