ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے کلو اضافہ، گھریلو سلنڈر 140 روپے مہنگا ہو گیا

Last Updated On 30 September,2019 10:43 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، اب ایل پی جی کی نئی قیمت 125 روپے فی کلو مقرر ہو گئی ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو سلنڈر 140، کمرشل 540 روپے مہنگا ہو گیا۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1468 روپے ہو گئی جبکہ کمرشل سلنڈر 5675 روپے میں دستیاب ہو گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے چند روز قبل ہی بجلی نرخوں میں اضافہ کیا ہے، اب سردیوں کی آمد سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔