ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 14 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، سٹیٹ بینک

Last Updated On 18 October,2019 11:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 14 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 15 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 14 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 81 کروڑ ڈالر جبکہ بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 81 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 32 کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ترسیلات زر، بیرونی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ سعودیہ عرب سے ملنے والے ادھار تیل کی سہولت سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔
 

Advertisement