آئی ایم ایف کا حکومت سے ڈومور کا مطالبہ، فیڈرل ریونیو ایجنسی بنانے کی تجویز

Last Updated On 02 November,2019 01:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے فیڈرل ریونیو ایجنسی بنانے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ ریونیو ایجنسی پورے ملک کا ٹیکس جمع کرے، ریونیو ایجنسی صوبے اور ضلع کی سطح ٹیکس بھی جمع کرے، ریونیو ایجنسی کے قیام سے ٹیکس جمع کرانا آسان ہوگا، ٹیکس گزار کو وفاق، صوبے اور ضلع کے ٹیکس دفاتر کے الگ چکر نہیں لگانا پڑیں گے، وفاق، صوبے اور ضلعوں کا ٹیکس ایک جگہ جمع ہوگا۔

آئی ایم ایف کی تجویز میں کہا گیا کہ وفاق صوبے اور ضلعے کا ٹیکس جمع کر کے واپس کرسکتا ہے، پاکستان میں ٹیکس گزاروں کو ٹیکس کے 47 فارم بھرنا پڑتے ہیں، ٹیکس فارم اور وصولی آسان بنانے کی ضرورت ہے، پورے ملک میں کوئی بھی ٹیکس کسی بھی ٹیکس دفتر میں جمع ہو جائے گا۔