انٹر بینک میں ڈالر 6، اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے مہنگا

Last Updated On 07 November,2019 03:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی کے ریٹ میں پھر اضافہ، انٹربینک میں ڈالر 6 اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے مہنگا ہو گیا۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو کر 155 روپے 65 پیسے میں ٹریڈ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے مہنگا ہو کر 155 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد میں چند روز سے جاری دھرنا معاشی سرگرمیوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث روپے کی قدر میں کمی کا سبب ہو سکتا ہے، اگر دھرنا مزید جاری رہ سکتا ہے تو ڈالر ریٹ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔