پشاور: شہریوں کو سستی سبزیوں کی فراہمی کیلئے کسان مارکیٹ کا افتتاح

Last Updated On 11 November,2019 03:25 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو سستی سبزیوں کی فراہمی کے لیے کسان مارکیٹ کا افتتاح کر دیا، کمشنر پشاور شہاب علی شاہ نے مارکیٹ کا افتتاح کیا۔

پشاورمیں شہریوں کو سستی سبزیاں فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسان مارکیٹ کا افتتاح کمشنر پشاورشہاب علی شاہ نے کیا۔ انتظامیہ کے مطابق صوبے میں 50 کسان منڈیاں کھولی جائیں گی، ہر تحصیل میں ایک کسان منڈی قائم کی جائے گی۔

سبزی بیچنے کے لئے کسانوں کو کمیشن نہیں دینا پڑے گا، کسان مارکیٹ میں گندم، چاول، دالیں، سبزیاں سستے داموں دستیاب ہوں گی، کمشنرپشاور کے مطابق مارکیٹوں کی رپورٹ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو پیش کی جائے گی۔